لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
راولپنڈی: لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے. واقعے کے مرکزی ملزم کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم انیس خان عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا، ملزم انیس خان عرف دورانی کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں نظار خان عرف ارمان خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اپنے دائیں ہاتھ میں قینچی پکڑ کر بے دردی کے ساتھ ایک لڑکی کے بال کاٹ رہا ہے اور قریب موجود کوئی بھی شخص انھیں نہیں روک رہا۔یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متعدد صارفین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: واقعے میں
پڑھیں:
چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔