محکمہ اقلیتی اموروانسانی حقوق کاکرسمس سیزن کوبھرپورانداز میں منانےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
راؤ دلشاد: محکمہ اقلیتی امور و انسانی حقوق نے اس سال کرسمس سیزن کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں متعدد تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی قیادت میں کرسمس ریلی نکالی جائے گی جو گرجہ چوک کینٹ سے شروع ہو کر لبرٹی چوک تک پہنچے گی۔ ریلی کے اختتام پر لبرٹی چوک میں کرسمس ٹری بھی سجایا جائے گا۔
ایڈز کی جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے، مریم نواز
کرسمس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں خصوصی ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جبکہ کرسمس گالا کے تحت میوزیکل اور اسپورٹس ایونٹس بھی کرائے جائیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی، فارمین کرسچن کالج یونیورسٹی اور کینیئرڈ کالج سمیت مختلف اداروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ رواں سال کرسمس سیزن منفرد اور خصوصی تقریبات پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مینارٹی کارڈ کے تحت 75 ہزار خاندانوں کو 10,500 روپے سہ ماہی گرانٹ دی جا رہی ہے، جب کہ ایسٹر گرانٹ اور ای لرننگ پروگرام سمیت متعدد فلاحی اقدامات بھی جاری ہیں۔
عوام کیلئے اچھی خبر، چینی کی قیمت میں کمی
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو فی کس 15 ہزار روپے گرانٹ دی جائے گی۔ گرجا گھروں کی تزئین و آرائش کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مسیحی برادری اپنی مذہبی رسومات بہتر ماحول میں ادا کر سکے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کرسمس سیزن کی تقریبات اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں۔
دوسری شادی، مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنا لازمی قرار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔