جولانی رژیم اقلیتی حکومت میں تبدیل ہو رہی ہے، العربی الجدید
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں العربی الجدید اخبار کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے شام، مختلف علاقوں میں بدامنی اور مسلح تصادم کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ العربی الجدید اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ "ابو محمد الجولانی" کی سرکردگی میں شامی حکومت، سُنی عرب حلقوں میں اپنا اثر کھو رہی ہے حالانکہ وہ خود کو اکثریتی عوام کا نمائندہ قرار دیتی ہے۔ یہی امر جولانی رژیم کو ایک ایسی اقلیتی حکومت میں تبدیل کر سکتا ہے جس کو عوامی پذیرائی حاصل نہ ہو۔ بلاشبہ ساحلی علاقوں اور السویداء کے واقعات کے بعد جولانی رژیم کے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں، لیکن اصل چیلنج سنی عربوں کے درمیان بڑھتی ہوئی ناراضگی سے پیدا ہو رہا ہے۔ یہ ناراضگی غیر مربوط نظام حکومت، سماجی طبقات کو نظرانداز کرنا، بند سیاسی فضاء کا قیام اور معاشی دباؤ میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
العربی الجدید نے مزید بتایا كہ بند پالیسیوں، انحصار پسندی، معاشرے سے بات چیت کرنے میں ناکامی اور عوامی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے، غیر ملکی حمایت حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دینے کی وجہ سے باغی حکومت، سُنی عربوں کے درمیان اپنی حمایت کھو رہی ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو اس حکومت کی سماجی، اخلاقی اور قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ "بشار الاسد" کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے شام، مختلف علاقوں میں بدامنی اور مسلح تصادم کا شکار ہے۔ ایسے میں جولانی رژیم بھی اب تک نہ صرف حالات کو پرسکون کرنے میں ناکام رہی، بلکہ اس سے وابستہ مسلح ملیشیاء نے ساحلی علاقوں اور السویداء میں خاص طور پر اقلیتوں پر حملے کر کے اندرونی تنازعات کو ہوا دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: العربی الجدید جولانی رژیم
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
سٹی 42: وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے ۔ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی ۔
پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔
وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے