Nawaiwaqt:
2025-11-25@09:37:11 GMT

سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 819 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 61 ہزار 984 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ

پڑھیں:

پاشا گل کے یوم شہادت پر منعقدہ تقریب میں پیش کردہ قراردادیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ٹاپس کے سابق جنرل سیکرٹری اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پاشا احمد گل کے 23ویں یوم شہادت پر پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے ’’پاشا احمد گل مزدور تحریک کا لازوال کردار‘‘ کے عنوان سے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال پر اہم قرار داد پیش کی گئی۔

پاکستان اسٹیل مل قومی اہمیت کے حامل ملک کے سب سے بڑا صنعتی اور فولاد سازی کے واحد ادارے کے طور پر کام کرتی رہی ہے جس کی بدولت ملک کو نا صرف قیمتی زر مبادلہ کی بچت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیل آٹو موبائل انڈسٹری، ڈائی اور دیگر تعمیراتی شعبوں میں مقامی بنیادوں پر سستی و معیاری فولاد دستیاب تھی ، یہ ہی نہیں اس سے جڑے لاکھوں افراد کو رو گار، رہائش، تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی حاصل تھیں۔ افسوس ناک طور پر گزشتہ 2 دہائیوں میںحکومتی بل پر اور سٹیل مل کے اندر بدانتظامی کرپشن سرکاری پالیسیوں میں عدم تسلسل اور بروقت فیصلہ سازی کے فقدان کے سبب آج یہ قومی ادارہ زوال کا شکار ہے، مل کے ہزاروں ملازمین کسی نوٹس کے بغیر جبری و غیر قانونی برطرفیوں کا شکار ہوئے اور اکثریت آج بھی اپنے واجبات کے حصول سے محروم ہے، حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سب مل میں مصنوعات مشینری، پرزہ جات اور دیگر انوینٹری کی چوریاں معمول بن چکی ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔

اجتماع میں یہ قرارداد پیش کی گئیں۔
قرا ر دادیں
حکومت پاکستان کی جانب سے فوری طور پر ایک انتہائی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے جو کرپشن، چوریوں اور بدانتظامیوں کی تحقیقات کرے اور اسٹیل مل کے دوبارہ فعال ہونے کا قابل عمل منصوبہ تیار کرے۔

مل کی بندش سے پیدا ہونے والے مالی نقصانات کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے۔

ملک کے قومی اداروں کی نجکاری یا بندش پارلیمنٹ کے فیصلوں سے مشروط کی جائے۔

مل کو دوبارہ فعال کرنے کے عمل میں ملازمین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شفاف اور قابل قبول فیصلے ہوں۔

بر طرف ملازمین کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ان کی برطرفی کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ریٹائر منٹ تصور کیا جائے۔

حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور سہولیات بحال کی جائیں۔

ریٹائر ڈملازمین کے تمام واجبات بشمول گریجوٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور پنشن کی ادائیگی کو فوری اور یقینی بنایا جائے۔

اسٹیل ٹاؤن میں گیس، پانی ، بجلی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات بحال کی جائیں۔

پاکستان اسٹیل کی ملکیت میں اب بھی وسیع رہائشی زمین ہے، لہٰذا جو ملازمین گلشن حدید فیز 1،2 اور 3 میں پلاٹ حاصل نہیں کر سکتے ہیں ایسے تمام حاضر سروس اور ریٹائر ڈملازمین کے لیے گلشن حدید فیز 4 کا اجراء کر کے انہیں پلاٹ دیے جائیں۔گلشن حدید فیز 1 اور 2 میں پاکستان اسٹیل گزشتہ 45 سال سے پانی فراہم کر رہا تھا اب اس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور گزشتہ 4 ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے لہٰذا پاکستان اسٹیل فوری طور پر پانی کی فراہمی کے نظام کو بحال کرے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • آٹھ سال بعد گیس کے کنویں سے پیداوار دوبارہ بحال ہوگئی،پی پی ایل
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا
  • سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
  • گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہ لگوانے والوں کیلئے بری خبر
  • سب سے زیادہ پاکستانی کس بیرون ملک میں موجود ہیں؟ حیران کن انکشافات
  • ہری پور ضمنی انتخاب, ن لیگ کامیاب
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تعداد کون سے ممالک میں ہے؟
  • پاشا گل کے یوم شہادت پر منعقدہ تقریب میں پیش کردہ قراردادیں