Nawaiwaqt:
2025-12-01@13:20:57 GMT

لاہور سے ابو ظہبی کے لیے ایئر سیال کی پروازوں کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

لاہور سے ابو ظہبی کے لیے ایئر سیال کی پروازوں کا آغاز

ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایئر سیال

پڑھیں:

مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔

راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کیلئے اجلاس میں مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کیلئے باعزت بنایا جائے گا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کیلئے فخر کی علامت بنے گا۔
 

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی
  • لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ
  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی سے لاہور روانگی سے قبل گرین لائن کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کیساتھ گروپ فوٹو
  • ابوظہبی جانا آسان ہوگیا
  • مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • لاہور کی ترقی اور جدت کے لیے ایک اور قدم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز2 کا آغاز کر دیا
  • فلاڈیلفیا: ایئر پورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار
  • علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات