مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔
راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کیلئے اجلاس میں مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی ہے کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کیلئے باعزت بنایا جائے گا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کیلئے فخر کی علامت بنے گا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لاہور ڈویلپمنٹ مریم نواز شریف
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔