جلد اکثریت میں آکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے،نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
سٹی 42: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑونے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہماری اکثریت نہیں جلد اکثریت میں آکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر کورنگی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ کارڈ دیکر غریبوں کے چولہوں کو بجھنے سے بچایا ،سیلاب کے بعد اکیس لاکھ گھر تعمیر کروائے ہیں،صوبوں کو پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختیاری دلوائی ،پورے ملک کو قومی مالیاتی ایوارڈ دلوایا گیا ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
پی پی سینئررہنما کاکہناتھا کہ بھٹو کو قتل کیا گیا عدالت نے فیصلہ دیا کہ بھٹو کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ،جیل کی سلاخیں بھٹو کو کمزورو نہ کرسکیں،بینظیر نے بھی جیل میں وقت گزار لیا لیکن انہوں نے عوام کو نہیں چھوڑا ،ان کاکہناتھا کہ بھٹو نے ایٹم بم دیا محترمہ بینظیر بھٹو میزائل لےآئی ۔
نثارکھوڑو کاکہناتھا کہ کورنگی میں آج پہلا جلسہ پیپلز پارٹی کا ہوا ہے ،جلد کورنگی میں پیپلز پارٹی کا پرچم گاڑھیں گے ،ان کاکہناتھا کہ 1970 سے ملک کے خلاف بات کرنے والوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ،نعرہ بھٹو چلتا رہا اور چلتا رہے گا ،ایک نہیں کراچی میں اور بھی جلسے کرنے ہیں ۔
بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔