پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
سکھر(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی ایک عظیم داستان ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، آئین سازی، ملکی دفاع اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لیے تاریخی جدوجہد کی، جس کے اثرات آج بھی ملکی سیاست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر دور میں عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنایا اور اسی بنیاد پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
خورشید احمد شاہ نے بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے بینظیر بھٹو تک، اس خاندان نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ملکی ترقی کے لیے اپنی جانوں تک کی قربانی دی، جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری جدوجہد اور سیاسی استقامت کے باب میں پیپلز پارٹی کی تاریخ نہ صرف شاندار ہے بلکہ ناقابلِ فراموش بھی ہے، اور یہی روایت اسے پاکستان کی مضبوط ترین جمہوری قوت بناتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔