آج ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس منایا جارہا ہے جس پر ملک کے سو سے زائد مقامات پر اجتماعات کاانعقاد کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری یوم تاسیس کےاجتماعات سےبیک وقت خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا خطاب 100سےزائد شہروں میں بیک وقت سنا جائےگا۔ کراچی ڈویژن کےتحت کورنگی میں یوم تاسیس کےموقع پر جلسہ ہوگا۔

کورنگی عید گاہ.

 گراونڈ میں جلسےکی تیاریاں جاری ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں اسٹیج،قد آور اسکرین لگادی گیئں ہیں۔ جلسہ گاہ پیپلزپارٹی ،ذیلی تنظیموں کےجھنڈوں خیرمقدمی بینرز سےسجایاگیاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر عوام کے نام پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، جمہوریت کی بالادستی، آئین کا تحفظ اور عوامی حکومت ہمارا بنیادی مشن ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر عمل ہمارا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58 یوں تاسیس پر عوام، جیالوں اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا راز عوام کو طاقت کا سرچشمہ ماننا ہے۔ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی بنیادی پہچان ہے۔ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر مسلسل گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کر کے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر کا وژن آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ شہید بھٹو کا تصور، محترمہ بینظیر کی جدوجہد، صدر زرداری کا حوصلہ اور چیئرمین بلاول کی محنت زندہ ہے۔

شرجیل میمن کا پیغام

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا قیام عوام سے ایک وعدہ تھا کہ اس ملک کے عام انسان کو بھی عزت اور اختیار ملے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے شہیدوں، کارکنوں اور قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس وطن کی جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا، آج کا دن صرف ایک جماعت کی سالگرہ نہیں، ایک جدوجہد کی یاد ہے جس نے ملک میں جمہوری روایات کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب وجود میں آئی تو یہ محض سیاسی جماعت نہیں تھی، ایک نیا رجحان تھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت سے شروع ہونے والا یہ سفر بے نظیر بھٹو کی شہادتوں سے گزر کر آج بھی قائم ہے۔ پیپلز پارٹی  نے قدم قدم پر اپنی قیادت اور اپنے کارکنوں کا خون دے کر اس ملک میں ووٹ کی حرمت، شہری آزادیوں اور پارلیمانی نظام کو بچایا۔

جمہوریت کے جس چراغ کو بارہا بجھایا گیا، اسے پیپلز پارٹی نے ہی اپنے زخموں کی تپش سے دوبارہ روشن کیا۔ پیپلزپارٹی کے علاوہ ملکی تاریخ میں کوئی اور جماعت نہیں جس نے اپنی قیادت کو مقتل جاتے دیکھا ہو۔ جمہوریت، آئین، وفاق اور عوامی حقِ رائے دہی کے لیے جو قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں، وہ تاریخ میں لازوال ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کے 58 پیپلز پارٹی نے کہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ تاسیس پر

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو