Jang News:
2026-06-03@07:39:34 GMT

جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کا بل مسترد، یوم سیاہ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کا بل مسترد، یوم سیاہ کا اعلان

— تصویر بشکریہ رپورٹر

جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 

آج (پیر کو) اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر غفران عالم، سیکریٹری ڈاکٹر معروف بن رؤف، آئی بی ایس ایس کے پروفیسر شاہ حسن، اور دیگر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کو ختم کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں تمام ڈونرز، کراچی یونیورسٹی سنڈیکیٹ، سینیٹ، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیویشن کمیٹی شامل ہیں سے مشاورت کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا ایک ایسا حل نکالا جائے جس میں CBS کو کراچی یونیورسٹی سے متحد کیے بغیر اس کی اور جامعہ کراچی کی ترقی و بہتری کے لیے سفارشات موجود ہوں۔ 

انجمن اساتذہ کے نمائندوں نے ارباب اختیار اور عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی پراپرٹیز کو صرف چند کروڑ ملانے والوں کے ہاتھ میں دینا کس طرح ممکن ہے؟ ادارے میں موجود تمام اساتذہ و ملازمین کو فیصلے کے لیے 90 دن کی مہلت دینا کیا شہید ذوالفقار علی بٹھو کا ویژن ہوسکتا ہے؟ کیا اساتذہ و ملازمین سے ہر قسم کی کا حق چھین لینا اور عدالت میں جانے کے حق سے محروم کر دینا پیپلز پارٹی کا منشور ہوسکتا ہے؟ کیا بورڈز اور ڈائریکٹرز کو مکمل استثنیٰ دینا احتساب کے بنیادی اصولوں سے متصادم نہیں؟ 

انجمنِ اساتذہ نے کہا کہ ہم نے اس بل کا بغور جائزہ لیا ہے، اس بل کے مندرجات میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی و ترویج کی شقوں سے زیادہ زور اس ادارے کا نظام دو ڈونرز کے ہاتھوں میں منتقل کرتا نظر آتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم دو روز بعد بروز بدھ اساتذہ کے ایک بھرپور مشاورتی اجلاس کا اعلان کرتے ہیں جس میں اساتذہ کو تمام حقائق پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم بنتا ہے جبکہ باقی حصہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، سندھ ایچ ای سی، حکومت سندھ، ڈاکٹر عطا الرحمان اور دیگر دو اور ڈونرز جمیل الرحمان کی فیملی اور ڈاکٹر یاسمین شامل ہیں مگر ان سب کو اس عمل سے باہر کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر غفران عالم نے کہا کہ بدھ کو اساتذہ کے اجلاس کے بعد جمعرات کو جامعہ کراچی کی تمام تنظیموں کو مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ ہم اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے کہ جامعہ کراچی کو دولخت کرنے والے اس بل کے خلاف ہرفورم تک آواز پہنچائی جائے اور زندگی کے ہر شعبے خاص کر تعلیم و تحقیق سے وابستہ افراد و ادارے اس باب کے حوالے سے ہمارے مؤقف کی حمایت میں ازخود بھی حکومت سندھ کو متنبہ کرتے رہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اگر بل واپس نہیں لیا گیا تو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی فیواسا کے پلیٹ فارم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ اپنے اجلاس عام (جنرل باڈی) کے ذریعہ اگلا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے کہا کہ

پڑھیں:

فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک آنے والی فلم ’کالا ہرن‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فلم سازوں کو نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں اکیلا نہیں ہوں، سلمان خان کی انسٹا پوسٹ نے ماں سمیت لاکھوں مداحوں کو بے چین کردیا

فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی کہانی سنہ 1998 کے مشہور کالا ہرن شکار کیس سے متاثر ہے جس میں سلمان خان کا نام سامنے آیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی قانونی ٹیم نے کاسٹنگ ڈائریکٹر اکشے پانڈے کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں فلم کو اداکار کی شخصیت اور ساکھ کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی تشہیری مہم اور ریلیز فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالا ہرن کیس اب بھی راجستھان ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ فلم مبینہ طور پر سلمان خان کی شخصیت اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

سلمان خان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کے مؤکل نے نہ تو اپنی شخصیت، نام یا اس واقعے سے متعلق کسی مواد کے استعمال کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اس پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیے: سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے قانونی نوٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قانونی نوٹس کا مقصد صرف فلم سے وابستہ افراد کو دباؤ میں لانا ہے۔

امیت جانی نے فیس بک پر لکھا کہ سلمان خان کالا ہرن سے وابستہ لوگوں کو قانونی نوٹس کے ذریعے دھمکا رہے ہیں لیکن یہ صرف خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے تاکہ لوگ دباؤ میں آ جائیں۔

فلم کے حوالے سے بحث اس وقت مزید تیز ہوگئی جب اس کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا۔ پوسٹر میں ایک شخص کو بندوق تھامے دکھایا گیا ہے جس نے فیروزی رنگ کا وہی بریسلٹ پہن رکھا ہے جو سلمان خان کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کے 42 سال پرانے قریبی دوست کا انتقال، اداکار کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

فلم سازوں کے مطابق ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگسی‘ حقیقی قانونی تنازعات اور ایکشن پر مبنی کہانی پیش کرے گی جبکہ اس کا ٹیزر 20 جون کو جاری کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کالا ہرن کیس کیا تھا؟

سنہ1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پر راجستھان کے ضلع جودھ پور کے قریب کنکانی گاؤں میں 2 کالے ہرن شکار کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں سلمان خان کے ساتھ اداکار سیف علی خان، سونالی بیندرے، نیلم اور تبو کے نام بھی شامل تھے تاہم بعد میں دیگر تمام فنکاروں کو بری کر دیا گیا تھا۔

اپریل 2018 میں جودھ پور کی ایک عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیے: رنویر سنگھ کے بعدسلمان خان کے بہنوئی کو بھی دھمکی آمیز پیغام موصول

سنہ 2022 میں راجستھان ہائیکورٹ نے اس کیس سے متعلق تمام مقدمات اپنے دائرہ اختیار میں لے لیے تھے جہاں اب بھی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سلمان خان سلمان خان اور کالا ہرن سلمان خان اور مقدمہ فلم کالا ہرن کالا ہرن

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان