امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ تمام تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر معطل کر دے گی۔

یہ اعلان انہوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد کیا جس کا الزام انہوں نے بائیڈن دور کی امیگریشن اسکریننگ کی ناکامیوں پر لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: افغان کمیونٹی میں غیریقینی صورتحال، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں نے مشکلات بڑھا دیں

صدرٹرمپ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ یہ واضح کیا کہ وہ کن ممالک کو ’تیسری دنیا‘ قرار دے رہے ہیں یا ’مستقل معطلی‘ سے کیا مراد ہے۔

Trump has said he will permanently pause migration from all third world countries to allow the US to recover.

"Only reverse migration can fully cure this situation."

Come on, Australia. We need to do the same. pic.twitter.com/8yKE3pdCKh

— Kobie Thatcher (@KobieThatcher) November 28, 2025

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والے کیسز پر بھی ہوگا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ وہ تمام تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکے رکھیں گے تاکہ امریکی نظام مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

’بائیڈن کے دور میں ہونے والی تمام غیرقانونی منظوریوں کا خاتمہ کیا جا سکے، جن میں وہ بھی شامل ہیں جن پر ‘سلیپی جو بائیڈن’ کے آٹو پین کے دستخط تھےاور ہر اس شخص کو ملک بدر کیا جا سکے جو امریکا کے لیے اثاثہ نہ ہو۔‘

مزید پڑھیں:افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ وہ ’غیر شہریوں‘ کے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز ختم کر دیں گے اور ایسے تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کریں گے جو داخلی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ایسے تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا جو ریاست پر بوجھ ہوں، سیکیورٹی خطرہ ہوں یا مغربی تہذیب سے ہم آہنگ نہ ہوں۔

ٹرمپ کے یہ بیانات اس واقعے کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ایک نیشنل گارڈ اہلکار وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق حملہ ایک افغان شہری نے کیا۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

اس سے قبل محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے حکام نے بتایا کہ ٹرمپ نے بائیڈن دور میں منظور ہونے والے پناہ کے کیسز اور 19 ممالک کے شہریوں کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کا وسیع جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

امریکی حکومتی ریکارڈ کے مطابق مبینہ حملہ آور کو اس سال ٹرمپ کے دور میں اسائلم منظور کیا گیا تھا۔

29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال 2021 میں امریکا آیا تھا، جو بائیڈن انتظامیہ کے اس ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت قائم ہوا تھا جو اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے نتیجے میں بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے میانمار کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کر دیا

اس اعلان سے قبل ایک الگ پوسٹ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ افغانستان سے ’ہولناک‘ فضائی انخلا کے دوران ’لاکھوں افراد بغیر کسی جانچ پڑتال اور نگرانی کے امریکا میں داخل ہوئے‘۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بدھ کے روز افغان شہریوں سے متعلق تمام امیگریشن درخواستوں پر غیر معینہ مدت کے لیے کارروائی روک دی۔

ٹرمپ نے کہا تھاکہ ان اہداف کا مقصد غیر قانونی اور تخریبی آبادی میں بڑی کمی لانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر امیگریشن تیسری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر امیگریشن تیسری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس تیسری دنیا وائٹ ہاؤس انہوں نے کے لیے کے دور

پڑھیں:

ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-01-7
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، وہ اگلے سال اپریل میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو بھی اگلے سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ امریکی صدر اور چین کی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ نے تجارت، روس اور یوکرین جنگ، فینٹینیل اور تائیوان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے تمام ترقی پذیر ممالک سے امیگریشن مستقل طور پر معطل کر دی، ٹرمپ کا اعلان
  • تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند، ٹرمپ نے امیگریشن مستقل روک دی
  • تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • واشنگٹن واقعے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں
  • نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • امریکہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں
  • نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں پر پروسیسنگ روک دی
  • ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
  • شکست خوردہ امریکہ کو پیچھے چھوڑتی دنیا اور اقتصادی ’’مرکزِ ثقل‘‘ سے دور ہوتا امریکا