لاہور: ٹریفک پولیس کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز، سرکاری گاڑیوں کو بھی رعایت نہیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
ٹریفک پولیس لاہور نے سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ 3 روزہ کارروائی کے دوران تقریباً 1800 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق، ون وے کی خلاف ورزی پر 1370 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے 174 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ علاوہ ازیں، کم عمری کی ڈرائیونگ کے لیے بچوں کو گاڑی یا موٹر بائیک دینے والے 30 معاونین پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
سرکاری گاڑیوں پر بھی رعایت نہیں دی گئی۔ ٹریفک پولیس نے 72 گھنٹوں کے دوران 55 سے زائد سرکاری محکموں کی تقریباً 600 گاڑیوں کے ای چالان جمع کرائے اور متعلقہ تھانوں میں گاڑیاں روکی گئیں۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی اور آئندہ دنوں میں کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سنجیدگی سے عمل کریں۔
ٹریفک پولیس لاہور شہریوں کو آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق حادثات سے بچاؤ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہے، ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای چالان ٹریفک سرکاری گاڑی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای چالان ٹریفک سرکاری گاڑی ٹریفک پولیس کی خلاف
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔