شرکاء نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی افسوناک ہے، غزہ میں لوگ روزانہ بمباری کے علاوہ بھوک سے بھی ہلاک ہو رہے ہیں، اسرائیل فوری طور پر خوراک اور ضروریات زندگی کی اشیاء غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ مخالف تنظیموں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ جنگ مخالف تنظیموں کے زیراہتمام ہفتہ کو وسطی لندن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اب بھی بلا خوف غزہ میں روزانہ حملے کرکے فلسطینیوں کو ہلاک کر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود دنیا خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔ مظاہرے میں بارش اور سخت سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، اسرائیلی جارحیت کے بعد ہونے والے مظاہروں ہر طرح کے موسم کے دوران شرکاء کی تعداد میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس موقع پر مظاہرے کا آغاز ہائیڈ پارک کارنر سے ہوا اور شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے وائیٹ ہال پہنچے، مظاہرے کے شرکاء تمام راستے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔

مظاہرے میں شریک مختلف جنگ مخالف تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند کرے اور اپنا غیر قانونی تسلط ختم کرے۔ انہوں نے برطانیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کرے۔ شرکاء نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی افسوناک ہے، غزہ میں لوگ روزانہ بمباری کے علاوہ بھوک سے بھی ہلاک ہو رہے ہیں، اسرائیل فوری طور پر خوراک اور ضروریات زندگی کی اشیاء غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔ غزہ کی ہیلتھ منسٹری کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو دو برس سے زائد کا عرصہ بیت گیا، جس کے دوران 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ اسرائیل

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم