خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھ کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔
اتحاد ٹاؤن کا عالمی سفر مزید مضبوط ، لندن اور مانچسٹر میں کامیاب یوکے کنیکٹ ایونٹس کا انعقاد
ان کا کہنا تھا کہ ہم کو واضح طور پر پتہ ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے کون ہے اور کون کروا رہا ہے، آپ پہلے ہمارے مہمان تھے اب نہیں ہیں آپ خود ہی عزت سے واپس چلے جائیں۔
’’میں یہ نہیں کہتا کہ ایف آئی اے والے بھی فرشتے ہیں‘‘
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 50 سے 70 لوگ آف لوڈ ہو رہے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ ایف آئی اے والے بھی فرشتے ہیں، کہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی کو ایک جگہ سے روکا وہ دوسری جگہ سے چلے گئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو آپ ضرور دیں، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں۔
سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دیدی
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل میڈیا پر غلط خبر چلتی ہے تو پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر تصویر لگائیں گے، جو دل کرے گا وہ خبر چلائیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سوشل میڈیا پر جو چاہیں خبر لگا دیں۔
’’سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے‘‘
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہے کہ اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے، جو لوگ باہر بیٹھیں انہیں بتا دوں آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہو گا۔
اسلام آباد پولیس کے افسر کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک
’’قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا‘‘
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی چینل کو کیوں غلط نہیں کہتے کیونکہ وہ ایک سسٹم کے تحت چل رہے ہیں، اگر کوئی ٹی وی چینل غلط خبر چلاتا ہے تو اس کو جرمانہ ہوتا ہے، جو فیک نیوز پھیلا رہا ہے ان کے خلاف کارروائی ضرور ہو گی، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ میں افغان محسن نقوی نے کہا کہ کا کہنا رہا ہے
پڑھیں:
’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی کی نوجوان سے گفتگو وائرل
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ محسن نقوی نے نوجوان سے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔ وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ والوں نے آپ کا اچھی طرح ٹیسٹ و امتحان لینا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سٹاف کو نوجوان مسافر کی سیٹ ائیرلائن سے کہہ کر ایک ہفتہ آگے کروانے اور نمبر لیکر لائسنس بنوا کر دینے کی ہدایت کر دی۔