2025-12-01@15:09:28 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«دہلی کار بم دھماکہ»:
ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی دہلی کار بم دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جس میں عرفان احمد کے کردار کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج صبح ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے نادی گام علاقے میں عرفان احمد مولوی کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کی خصوصی ٹیم علی الصبح شوپیان پہنچی اور عرفان مولوی کے گھر کی تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی دہلی کار بم دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جس میں عرفان احمد کے کردار کے...
انہوں نے اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی حکومت پر لازم ہے کہ وہ مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباء اور تاجروں کو درپیش پریشانیوں اور مسائل کو ختم کرنے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے دہلی کے لال قلعہ دھماکے میں ملوث افراد کو سزا دئے جانے کی وکالت کرتے ہوئے اس بیچ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ الطاف بخاری کے مطابق 10 نومبر کو ہوئے دھماکے کے تناظر میں ضروری ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں اور ان کے معاونین کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا سی جائے لیکن اسی کے...
دہلی میں ہوئے دہشتگردانہ دھماکے نے بہار کے ووٹرز کے موڈ کو بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں سیاسی رجحان مضبوط کیا۔ قومی سلامتی کے خدشات اور خوف کے ماحول نے عوام کی توجہ مقامی مسائل سے ہٹ کر ایسے امیدواروں کی طرف مبذول کر دی جو استحکام اور مضبوط قیادت کا وعدہ کرتے ہیں، جس سے نتیش اور بی جے پی کو فائدہ پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں:دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا دہلی دھماکے نے بہار میں سیاسی ماحول بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں ووٹوں کا رجحان بڑھا دیا۔ دھماکے کے بعد عوام کی توجہ...
ڈاکٹر سلیم خان دہلی میں ہونے والے دھماکوں کی بابت پہلے تو یہ بات واضح نہیں تھی کہ وہ کسی گاڑی کے سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دھماکہ خیز مادے کی مدد سے کیا گیا ہے ۔ اس گاڑی کو چلانے والا فدائین حملہ آور تھا حادثاتی طور پر موت کے منہ میں چلا گیا۔ شاید اس وقت تک سرکار دربار کے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرپارہے تھے کہ کون سا بیانیہ سیاسی طور پر مفید یا مضر ہوگا؟ بی جے پی کی فرقہ پرستانہ سیاست کے لیے دہشت گردانہ بیانیہ ہی مفید تھا اور اگر وہ اقتدار میں نہیں ہوتی تو بلاتحقیق اسی کو آگے بڑھایا جاتا لیکن چونکہ یہ دھماکہ دارالخلافہ دہلی میں ہوا تھا جہاں ڈبل...
حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں جمعہ کی رات دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے ذریعہ ہریانہ کے دھوج، نوح اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے چھاپوں کے دوران کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے ہریانہ کی الفلاح یونیورسٹی کے دو ڈاکٹروں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے جو لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکہ سے پھٹنے والی کار کے ڈرائیور ڈاکٹر عمر نبی کے جاننے والے تھے۔ پولیس نے کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں ایک چائے فروش بھی شامل ہے جس کے اسٹال پر ڈاکٹر عمر نے مختصر قیام کیا تھا اور ایک مسجد کا دورہ بھی کیا، جہاں اس نے دھماکے کے دن نماز...
فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کررہی ہے، مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عمر محمد کے پلوامہ واقع گھر کو بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آج "آئی ای ڈی" سے اڑا دیا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی سخت کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر پورے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا۔ دھماکہ کی جانچ میں اب تک کئی بڑے انکشافات ہو چکے ہیں۔ دھماکہ سے جڑی مزید ایک کار جمعرات کو فرید آباد کی...
دہلی بم دھماکہ کے بعد نریندر مودی کو بھوٹان جانے کی جگہ ذمہ داری اور جوابدہی طے کرنی چاہیئے تھی، کانگریس
کانگریس ترجمان نے دہلی بم دھماکہ کے 24 گھنٹوں بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی مفصل بیان سامنے نہیں آنے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بم دھماکہ معاملے میں کانگریس پہلے ہی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کر چکی ہے، اب پارٹی نے اس مشکل وقت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر سوال اٹھا دیا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے ترجمان سپریا شرینیت نے کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر سینیئر لیڈر سپریا شرینیت کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو...
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلئے 10 افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت کے تمام تھانوں، چوکیوں اور سرحدی چوکیوں پر الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ لال قلعہ دھماکہ کے معاملے سے منسلک ایک سرخ فورڈ ایکو اسپورٹ کار کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا کہ دیگر مشتبہ افراد، جو پہلے ہی دھماکے میں استعمال ہونے والی ہنڈائی i20 سے منسلک تھے، ان کے پاس ایک اور سرخ رنگ کی کار بھی تھی۔ دہلی پولیس کی کم از کم پانچ ٹیموں کو گاڑی کا پتہ لگانے...
جموں و کشمیر کے باہر ہریانہ کے فرید آباد اور اترپردیش سہارنپور سے کام کررہے یہ ڈاکٹرز کشمیر پولیس کے ریڈار میں اس وقت آئے جب ہریانہ کی الفلاح یونیورسٹی میں کام کر رہے پلوامہ کے ڈاکٹر مزمل شکیل کو انکے ہم منصبوں کیساتھ خاموشی سے اٹھایا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکے کے بعد جاری تحقیقات میں جموں و کشمیر سے ایک اور ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹرٹیری کیئر اسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر کو پوچھ گچھ کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے ڈاکٹر کی شناخت تجمل احمد ملک کے نام سے کی گئی ہے۔ ان کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع کولگام سے ہے...
دہلی میں لال قلعہ کے پاس کار میں دھماکہ کی شدت اتنی خطرناک تھی کہ آس پاس موجود دیگر گاڑیوں اور لوگوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اب تک اس حادثہ میں مہولین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے دورے کے دوران دہلی میں ہوئے خطرناک حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ فیملی کے تئیں اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری دل سے بھوٹان آئے ہیں کیونکہ گزشتہ شام (10 نومبر) کے حادثہ نے پورے ملک کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی نے بتایا کہ وہ پوری رات حادثہ کی جانچ میں مصروف سبھی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور ضروری احکامات دیتے رہے۔...
دہلی بلاسٹ کیس کے بعد عامر اور اسکے بھائی سمیت کئی دیگر نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پولیس کیجانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار دھماکہ کیس میں گاڑی کے مالک کے طور پر جو تصویر گردش کر رہی ہے وہ عامر رشید کی ہے جو ضلع پلوامہ کے سمبورہ علاقے کے رہنے والے ہے تاہم اس کے اہل خانہ اس کیس میں اس کے ملوث ہونے سے صاف انکار کر رہے ہیں۔ دہلی کار دھماکہ، جس میں تقریباً 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، کے سلسلے میں اس وقت سبھی ایجنسیز جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں اور تمام...