سندھ حکومت، ڈپٹی میئر نے نیپا واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نیپا واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر موجود ہے، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے نیپا واقعے کے بعد تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اور کے ایم سی حکام سمیت واٹر کارپوریشن اور سندھ سالٹ ویسٹ کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال کا ابراہیم ولد نبیل نیپا شورنگی پر واقعے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کے لیے آئی فیملی کے ساتھ آیا تھا کہ وہاں موجود کھلے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل
ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہانگ کانگ میں رہائیشی کمپلکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 128 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہو ئے ہیں۔ آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق آگ ایک ملٹی بلڈنگ کمپلیکس میں نچلی منزل کے اپارٹمنٹ میں لگی اور کھڑکیوں پر موجود فوم کی موصلیت کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے پھیلے ۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت جاں بحق ہونے والے ہر متاثرہ خاندان کو دو لاکھ اور ہر متاثرہ گھرانے کو پچاس ہزار ہانگ کانگ ڈالر کی مدد فراہم کرے گی۔
اس افسوس ناک واقعے کے بعد ، چین کی مرکزی حکومت کے دفتر برائے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور نے ہانگ کانگ میں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں امداد فراہم کرنے کے لیے صوبہ گوانگ ڈونگ سے رابطہ کیا۔ ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت کی درخواست پر، متعلقہ امدادی آلات، طبی سامان اور دیگر استعمال کی اشیاء بالترتیب 27 نومبر کی شام اور 28 نومبر کی صبح ہانگ کانگ پہنچا ئی گئیں۔تاحال، آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور آل چائنا ویمنز فیڈریشن نے بالترتیب 8 ملین اور 5 ملین یوآن کے خصوصی فنڈز ہانگ کانگ میں ہنگامی امداد، عبوری آبادکاری، اور آفات کے بعد بحالی کے لیے عطیہ کیے ہیں۔ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے بھی مکاؤ فاؤنڈیشن کے ذریعے 30 ملین ہانگ کانگ ڈالر ہانگ کانگ کو عطیہ کئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں، صدر ٹرمپ افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم