کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے بعد پاک بحریہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا تاکہ جاری امدادی سرگرمیوں اور بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی بروقت معاونت یقینی بنائی جا سکے۔اعلامیے کے مطابق امدادی سامان میں غذائی اشیاء، تیارکھانا (MREs)، خشک راشن، فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی ادویات اور ضروری آلات شامل تھے۔ جاری امدادی سرگرمیوں کے تسلسل میں، پاک بحریہ حالات کی ضرورت کے مطابق مزید معاونت کی فراہمی جاری رکھے گی۔

پاکستان میں آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہیں: وولکر ترک

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس سیف کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ بروقت امدادی کوششں پاک بحریہ کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور مشکل حالات میں دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عملی عکاسی کرتی ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے مطابق

پڑھیں:

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان