حیدرآباد، خواتین کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد/ بدین(اسٹاف رپورٹر) 16 ڈیز آف ایکٹیویزم کے حوالے سے صوبائی وزیر برائے ترقی و نسواں شاہینہ شیر علی کی ہدایت پر خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وومن کمپلینٹ سیل اور سیف ہاؤس کی انچارج سیدہ قراۃ شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کی سربراہی میں خواتین کو دستیاب سہولیات، قانونی مدد اور تحفظ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام کا مقصد خواتین اور بچیوں کو بااختیار بنانا، ان میں شعور اجاگر کرنا اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اور یہ سرگرمی ”ڈیجیٹل وائلنس” کے عنوان سے پیش کی گئی، جس میں سول سوسائٹی، میڈیا پرسنز، سرکاری افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ریجنل ہیڈ اسٹرینگتھیننگ پارٹیسیپیٹری آرگنائزیشن کے ریجنل ہیڈ امجد بلوچ نے کہا کہ 16 ڈیز آف ایکٹیویزم کے دوران غیر سرکاری تنظیم SPO اپنے مختلف پروجیکٹس کے ذریعے کمیونٹی میں آگاہی اور تعلیم کو فروغ دے رہی ہے اور اس مہم کا مقصد بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو اُن کے حقوق، تحفظ اور تشدد سے بچاؤ کے بارے میں بااختیار بنانا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروگرام کا خواتین کے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
حیدرآباد،استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس چیئرمین محمد احسن ناغڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، صدر سید رفعت زیدی، سیکریٹری جنرل سید ریاض شاہ، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ودیگر شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان، خصوصاً صوبہ سندھ اور قومی خود مختاری سے متعلق اشتعال انگیز اور متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ان بیانات کو نہ صرف حالیہ کشیدگی کے پیش نظر خطرناک تصور کرتے ہیں بلکہ یہ بین الاقوامی قانون، ریاستوں کی خودمختاری، اور تسلیم شدہ سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ سندھ اور پاکستان کا ہر صوبہ اور ہر علاقہ ہمارا اٹوٹ اور نا قابلِ تقسیم حصہ ہے ایسے نعرے اور دعوے جو تاریخی یا تہذیبی بنیادوں پر پاکستان کے داخلی و قانونی جغرافیہ کو مشکوک بنانے کی کوشش کریں، ناقابلِ قبول ہیں ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں اور اشتعال انگیزی کو فروغ دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاکستان کا عوام اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا دھمکی کا بھرپور، فیصلہ کن اور متحدہ ردعمل دینے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی طرح کی فرقہ واریت یا مادہ پرستی کی بنیاد پر دعوے برداشت نہیں کیے جائیں گے ہم عالمی برادری، مسلم امت اور جنوبی ایشیا کے تمام ترقی پسند عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی فسادی سوچ اور توسیع پسندانہ منطق کی شدید مخالفت کریں اور خطے میں امن، مساوات اور باہمی احترام کی فضاء کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔