Jasarat News:
2025-12-01@21:50:32 GMT

سکھر،ایک سال میں تینوں اضلاع میں 547 پولیس مقابلے ہوئے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر رینج پولیس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کیمطابق نومبر 2024ء تا نومبر 2025ء ایک سال کے دورانیہ میں ریجن کے تینوں اضلاع میں دوران سال 547 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 29 انتہائی خطرناک جرائم پیشہ افراد ہلاک، 160 زخمی اور 836 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ علاوہ ازیں، 248 خطرناک گینگز تحلیل اور 24 مطلوب کرمنلز نے ہتھیار پھینک کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری قتل کے مقدمات میں مطلوب 414 اشتہاری اور 425 مفرور ملزمان گرفتار کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی سکھر رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں امن و امان قائم کرنے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز، عوامی فلاح و بہبود اور بہتر پولیسنگ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، دیگر کیسز میں 680 اشتہاری اور 2036 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔انعام یافتہ ڈاکوؤں کی ہلاکت شاہنواز عرف شاہو ولد موج علی کوش، جو 50 لاکھ روپے انعام یافتہ اور متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا، اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔سلطان شاہ، 20 لاکھ روپے انعام یافتہ ڈکیت، اپنے بیٹے کے ساتھ ہلاک ہو گیا، رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 سے نومبر 2025 تک کے دوران سکھر رینج پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق اے پلس کیٹگری کے منشیات فروشوں کی گرفتاری26 مقدمات درج کر کے 26 منشیات فروشوں کو گرفتار اور چالان کیا گیا۔منشیات اور ممنوعہ اشیا کی برآمدگی منشیات کے 1329 مقدمات، 1529 گرفتاریاں 0.

465 کلو ہیروئن، 567 کلو 15 گرام چرس، 8705 بوتلیں اور 8738.55 لیٹر شراب، 1150 کلو بھنگ، 2 کلو 118 گرام آئس، 927 گرام آفیم برآمد گٹکا و ماوا کی مقدار: 8543 کلو 677 گرام جواریوں کی گرفتاری جوا کے 254 کیسز درج، 1113 جواری گرفتار کر کے چالان کیے گئے۔ چوری شدہ پراپرٹی کی واپسی8 کروڑ 79 لاکھ 66 ہزار 920 روپے مالیت کی چوری شدہ پراپرٹی، 683 موٹر سائیکلیں اور 45 گاڑیاں مالکان کو واپس کی گئیں۔ اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی 719 مقدمات درج، 673 افراد گرفتار، متعدد غیر قانونی ہتھیار اور 16,253 گولیاں برآمد۔اغوا شدگان کی بازیابی 46 افراد کو بلا تاوان بازیاب کروایا گیا، 1776 افراد کو ہنی ٹریپ اور فراڈ سے بچایا گیا۔ گم شدہ بچوں کی تلاش 34 معصوم بچوں کو والدین سے ملا کر تحفظ فراہم کیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہرِ قائد میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی کارروائیوں میں 508 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی جبکہ 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس آفس میں وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار، صوبائی وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حالیہ اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 568 کلوگرام منشیات قبضے میں لی، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے 14 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے اور تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ملزمان پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی نارکوٹکس فورس قائم کرنے کی منظوری بھی صوبائی کابینہ دے چکی ہے۔ یہ فورس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حکام نے مزید انکشاف کیا کہ ایک علیحدہ کارروائی کے دوران سیف الرحمان نامی شخص کے گھر سے 50 کلو منشیات برآمد کی گئی، جبکہ اس کیس میں گرفتار مرکزی ملزم جاوید رشید اے ای ٹی او ہے، جس کے خلاف محکمہ پہلے ہی انکوائری چلا رہا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
  • کراچی، منشیات کی بھاری مقدار برآمد،14 ملزمان گرفتار
  • مظفرگڑھ، مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار
  • سکھر: ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں کانسٹیبل جہانزیب شہید،نماز جنازہ اداکردی
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار
  • فیڈرل ٹریژری آفس، 29 کروڑ کا کرپشن اسکینڈل، 20 ملزمان گرفتار، مقدمات درج