data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہرِ قائد میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی کارروائیوں میں 508 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی جبکہ 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس آفس میں وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار، صوبائی وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حالیہ اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 568 کلوگرام منشیات قبضے میں لی، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے 14 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے اور تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ملزمان پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی نارکوٹکس فورس قائم کرنے کی منظوری بھی صوبائی کابینہ دے چکی ہے۔ یہ فورس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حکام نے مزید انکشاف کیا کہ ایک علیحدہ کارروائی کے دوران سیف الرحمان نامی شخص کے گھر سے 50 کلو منشیات برآمد کی گئی، جبکہ اس کیس میں گرفتار مرکزی ملزم جاوید رشید اے ای ٹی او ہے، جس کے خلاف محکمہ پہلے ہی انکوائری چلا رہا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری، 138 ملزمان گرفتاری

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر میں ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق رواں ماہ نومبر کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 138 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 136 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے 114 پستول اور 5 گنیں برآمد کی گئیں، جبکہ 10 کلاشنکوف، 5 رائفلیں بمعہ ایمونیشن اور 13 خنجر بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے اور خصوصی پولیس ٹیمیں اسلحہ سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسلحہ کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس اسلحہ گرفتاری

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی، منشیات کی بھاری مقدار برآمد،14 ملزمان گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
  • پنگریو: بدین میں پولیس کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان پولیس تحویل میں ہیں
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری، 138 ملزمان گرفتاری
  • اے این ایف کارروائی، ایل پی جی کینٹینر سے کروڑوں ڈالرکی منشیات برآمد
  • اے این ایف کی بلوچستان میں کارروائی، ایل پی جی گیس کینٹینر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد