بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا رتھ اور فلمساز راج نیدیمورو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
مشہور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ نے فلم ساز راج نیدیمورو سے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف
سمانتھا نے اس خوشخبری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں شادی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کیے گئے۔
پوسٹ میں جوڑا شادی کی رسومات کے دوران ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہا تھا اور دعا کر رہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’شادی کی تقریب‘۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی رسم تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں واقع ایشا فاؤنڈیشن کے لنگ بھیروی مندر میں منعقد ہوئی۔
دلہن سمانتھا نے سرخ سلک ساڑھی اور سنہری آرائش کے ساتھ خوبصورت دکھائی دی جبکہ دلہا راج نے سفید کرتا پاجامہ اور کریم نہرو جیکٹ زیب تن کیا۔
مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر پر تشدد کا الزام، بڑے ہرجانے کا دعویٰ کردیا
سمانتھا کے حلیے کو بھاری سونے کے زیورات، گجرا، مہندی اور میک اپ سے مزید نکھار دیا گیا۔
دوستی سے محبت تک کا سفررپورٹس کے مطابق سمانتھا اور راج پہلی بار ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’دی فیملی مین 2‘ کے دوران ملے تھے۔ بعد میں دونوں نے ویب شو ’سیٹا ڈٖیل: ہنی بنی‘ میں دوبارہ ساتھ کام کیا، جس میں واران دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل
ان دونوں کی رومانوی خبروں کا سلسلہ پہلے سے گردش میں تھا اور انہیں مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
پچھلا رشتہواضح رہے کہ سمانتھا پہلے اداکار ناگا چیتنیا کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔ یہ جوڑا سنہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا لیکن پھر دونوں سنہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے۔ ناگا چیتنیا نے گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ سوبھیتا دُھلیپالا سے شادی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ راج نیدیمورو سمانتھا رتھ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سمانتھا رتھ بالی ووڈ شادی کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔