آسٹریلوی وزیر اعظم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی شادی 29 نومبر 2025 کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔
یہ پہلی بار ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار آسٹریلوی وزیر اعظم اپنی مدتِ ملازمت کے دوران شادی کر رہا ہے۔ یہ شادی کی تقریب عوامی نہیں تھی بلکہ شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار موجود تھے۔
تقریب میں دلہن خوبصورت اور نفیس سے سفید گاؤن میں نظر آئیں اور دُلہا یعنی وزیر اعظم نیوی بلو سوٹ میں ملبوس تھے۔
اس موقع پر ان کا پالتو کتا ٹوٹو بھی موجود تھا جو ’ring-bearer‘ یعنی انگوٹھی کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھال رہا تھا۔
تقریب میں موسیقی اور ایک خاص طور پر تیار شدہ شراب پیش کی گئی۔ تقریب، نجی اور ذاتی انداز کی تھی، کوئی سیاسی یا سرکاری تقریب نہیں تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
فائل فوٹوسندھ کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 27 ہزار قیدی موجود ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے مگر 8 ہزار قیدی رہ رہے ہیں۔
اسی طرح ملیر جیل کی گنجائش 2200 قیدیوں کی ہے لیکن وہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی موجود ہیں۔
جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ میں 23 جیلیں ہیں، جو نہ صرف بھری ہوئی ہیں بلکہ اب اوور پاپولیٹڈ ہوگئی ہیں۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار کی ہے، جہاں 3 ہزار افراد قید کاٹ رہے ہیں۔
لاڑکانہ سینٹرل جیل ساڑھے 6 سو افراد کے لیے بنائی گئی لیکن یہاں 1 ہزار افراد قید ہیں، ٹھٹھہ کی جیل ڈھائی سو افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی لیکن قیدی ساڑھے 9 سو ہیں۔
صوبے میں خواتین کی 3 جیلیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں قائم ہیں، جہاں موجود خواتین قیدیوں کی تعداد 438 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان میں سے صرف 68 خواتین سزا یافتہ ہیں۔
صوبے بھر کی جیلوں میں 27 ہزار قیدیوں میں سب سے زیادہ 22 ہزار 600 ایسے قیدی ہیں، جن کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض ساڑھے 3 ہزار ہے۔
جیلوں میں سزائے موت کے 459 افراد بھی اپنی زندگی کے دن گن رہے ہیں۔