روندو سے بھی اہم شخصیت کی اسلامی تحریک میں شمولیت کا امکان ہے۔ ادھر شگر سے راجہ اعظم خان کو بھی اسلامی تحریک میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ اور کھینچا تانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گلگت اور سکردو میں بعض الیکٹیبلز کا سیاسی قبلہ پھر سے تبدیل ہونے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذمہ دا ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ سابق گورنر گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی راجہ جلال حسین مقپون گلگت پہنچ گئے ہیں اور وہ یہاں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ راجہ جلال کی آج یا کل گلگت میں موجودہ نگران وزیر اعلیٰ و سابق وزیر اعلیٰ سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ راجہ جلال بہت جلد اسلامی تحریک میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکردو حلقہ ایک میں تین بڑی جماعتوں کے مابین "انڈرسٹینڈنگ" فائنل ہونے والا ہے جس کے تحت حلقہ ایک سے پیپلزپارٹی اور نون لیگ اپنے امیدواروں کو دستبردار کروائیں گی تاکہ راجہ جلال کی جیت کی راہ ہموار ہو سکے۔ روندو سے بھی اہم شخصیت کی اسلامی تحریک میں شمولیت کا امکان ہے۔ ادھر شگر سے راجہ اعظم خان کو بھی اسلامی تحریک میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بعد راجہ اعظم خان کے پاس صرف اسلامی تحریک کا راستہ بچتا ہے، اور ممکن ہے کہ راجہ جلال راجہ اعظم کو اپنے ہمخیال گروپ کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوں۔ دوسری طرف روندو سے سابق وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان، کھرمنگ سے سید امجد زیدی، گانچھے سے مشتاق حسین جلد پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، جبکہ حاجی عبد الحمید پہلے ہی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 دسمبر کو یہ چاروں شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگی۔ گزشتہ روز پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ 4 دسمبر کو وہ بڑا سرپرائز دینگے۔ دریں اثناء ایک اور اطلاع یہ بھی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر اپنا گروپ تشکیل دینے میں ناکام ہونے کی صورت میں وہ بھی اپنے ہمخیالوں کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی تحریک میں میں شمولیت کا راجہ جلال

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات