اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں کسی سطح پر کوئی اختلاف نہیں، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح کے تمام عہدیداران و کارکنان تسبیح کے دانوں کی طرح باہم متحد ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ و حکیمانہ قیادت میں ایک منظم اکائی کی صورت کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بعض عناصر کی جانب سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنا کر رپورٹنگ کرنا صحافتی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ ایک ذمہ دار صحافی ہمیشہ اپنی غیر جانبداری کو ذاتی پسند و ناپسند پر ترجیح دیتا ہے اور حق و حقیقت کے ساتھ کھڑا رہنا ہی حقیقی اصول پسندی کہلاتا ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان اور خصوصاً اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔ ہمارے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح کے تمام عہدیداران و کارکنان تسبیح کے دانوں کی طرح باہم متحد ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ و حکیمانہ قیادت میں ایک منظم اکائی کی صورت کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور حقیقی وارث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے تحریک کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ لہٰذا پارٹی کے اندر انتشار یا اختلافات سے متعلق من گھڑت اور بے بنیاد خبریں دراصل مخصوص ذاتی ایجنڈے کی عکاس ہیں، جو کسی اصول پسند صحافی کے شایانِ شان نہیں۔ ہم تمام صحافتی اداروں اور ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی بے بنیاد اور منفی خبروں کے نشر و اشاعت سے گریز کریں اور اصولی صحافت کی روایت کو مزید مضبوط بنائیں۔ اختلافِ رائے ہر منظم جماعت کے اندر ایک فطری خوبصورتی ہے اور اسلامی تحریک پاکستان میں بھی تمام فیصلے باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور وسیع تر قومی و ملی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی تحریک
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟