Islam Times:
2026-07-23@23:54:43 GMT

وزیراعظم آزاد کشمیر سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

وزیراعظم آزاد کشمیر سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی، آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال، سیاسی و سماجی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق پی آر او راجہ قمر الزمان، راجہ اذان راٹھور، میجر (ریٹائرڈ) راجہ اسد، نوید چوہدری، سردار عاصم حمید، سردار جواد سید حسین و دیگر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ ملاقات میں نئی حکومت کو درپیش چیلنجوں اور کابینہ کی فعالیت سمیت حکومتی امور کو مؤثر طریقے سے چلانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے آزاد کشمیر میں ہونے والی تقریبات کے انعقاد اور انتظامات پر بھی غور و خوض کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائے گی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ نصرت بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی تشکیل سے حقیقی معنوں میں عوامی راج قائم ہوا ہے اور آزاد کشمیر کے عوام کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر قائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو