ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی کو صرف شور مچانا آتا ہے، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش واقعہ ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانے والا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، نعمت اللہ خان شہر کو کنکریٹ کا جنگل بناکر گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید ٹاؤنز کو
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔