لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ جب 9 مئی ہوا تو آرمی چیف ملک سے باہر تھے تو اس وقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو آپ ٹیک اوور کر لیں ہم آپ کو سپورٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ جب نو مئی ہوا تھا تو آرمی چیف ملک سے باہر تھے اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ اسوقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو اپروچ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ باہر ہے، پیچھے سے آپ ٹیک اوور کرلیں، ہم آپ کو سپورٹ کریں گے،  تو یہ بھی اس قسم کی صورتحال نہ بن جائے اور پی ٹی آئی پھر گڑبڑ کی کوشش نہ کرے تو بہتر یہ ہے کہ اس ماہ اسے(ملاقاتوں کو) روکا جائے تاکہ خان کی لڑائی جھگڑے کی ہدایات باہر نہ آئیں۔ 

خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے انکے دوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار

جب نو مئی ہوا تھا تو اۤرمی چیف ملک سے باہر تھے اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ اسوقت چیئرمین جوائنٹ چیفس اۤف اسٹاف کو اپروچ کیا گیا کہ وہ باہر ہے، پیچھے سے اۤپ ٹیک اوور کرلیں، ہم اۤپ کو سپورٹ کریں گے۔ تو یہ بھی اس قسم کی صورتحال نہ بن جائے اور پی ٹی اۤئی پھر گڑبڑ کی کوشش نہ کرے تو بہتر… pic.

twitter.com/f5jHkzVILB

— Kismat Khan (@KismatZimri) November 28, 2025

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس ا ف ٹیک اوور

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک