اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات پر اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملکی صدر سے معافی دینے کی اپیل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معافی کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف مقدمات کا خاتمہ اور معافی ملنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف کارروائی کو اپنی بڑی کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کرپشن مقدمات پر استثنیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اور جن خطرات کا سامنا ہے۔ اس میں ضروری ہے کہ میں یکسوئی سے کام کرسکوں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان مقدمات کی وجہ سے وقت برباد ہوتا ہے اور ملکی مفاد کے معاملات تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات پر معافی کی اپیل اپنے صدر اسحاق ہرزیوگ سے کی جنھوں نے آج اپنا ردعمل دیدیا۔

اسرائیلی صدر نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر فیصلہ کرتے وقت وہ صرف ریاست اور اسرائیلی معاشرے کے مفاد کو مدِ نظر رکھیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر جارحانہ بیانات ان کے فیصلے کو متاثر نہیں کرسکیں گے۔

اسرائیلی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست بہت مناسب اور محتاط انداز میں زیرِ غور لائی جائے گی۔

حیرت انگیز طور پر انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ معافی کی درخواست ملک کے بہت سے لوگوں، مختلف طبقات اور برادریوں کو بے چینی میں مبتلا کر رہی ہے اور شدید بحث و تنقید کا باعث بن رہی ہے۔

اسرائیلی صدر نے اس معاملے پر رائے کے لیے عوام سے ویب سائٹ پر اظہار خیال کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عزت اور احترام کے ساتھ بحث و مباحثے اور اصلاح کے لیے کی گئی تنقید کو خوش آمدید کہیں گے۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی وزیراعظم کرپشن مقدمات پر معافی کی کی اپیل کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان