data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرائے تین سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس مقبول اے آئی چیٹ بوٹ کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

نومبر 2022 میں جب چیٹ جی پی ٹی دنیا کے سامنے آیا، تو اس کے بارے میں محدود افراد ہی جانتے تھے، لیکن آج یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اے آئی ٹول بن چکا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق ہر سیکنڈ تقریباً 29 ہزار میسجز کے جوابات چیٹ جی پی ٹی فراہم کرتا ہ اور ہر ہفتے 80 کروڑ سے زائد صارفین اسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، جن میں سفر کی منصوبہ بندی، روزمرہ خریداری، تعلیم اور دفتری کام شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صارفین کی اکثریت چیٹ جی پی ٹی کو عملی رہنمائی، معلومات کے حصول اور تحریری کام میں استعمال کرتی ہے۔ دفتری امور میں یہ اے آئی چیٹ تحریر درست کرنے، ترجمہ کرنے یا کسی مضمون کی تیاری میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اوپن اے آئی نے عالمی سطح پر چیٹ جی پی ٹی کے چھ اہم استعمالات بھی واضح کیے ہیں، جن میں صارفین تصاویر کو اپ لوڈ کرنا، ویب سرچنگ کرنا، reasoning ماڈل کا استعمال، تصاویر تخلیق کروانا، ڈیٹا کا تجزیہ اور ڈکٹیشن شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین میں تصاویر اپ لوڈ کرنے کا فیچر سب سے زیادہ مقبول ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی موجودہ تصاویر کو بہتر بنانے یا ترمیم کروانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لیتے ہیں، جبکہ مکمل اے آئی تخلیق یا مواد تیار کرنے کی خدمات کی مقبولیت نسبتاً کم دیکھی گئی ہے۔ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ صارفین نہ صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے بلکہ تخلیقی اور عملی مقاصد کے لیے بھی اس اے آئی ٹول پر بھروسہ کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین کی اکثریت تصاویر اپ لوڈ کرنے کے فیچر کو زیادہ ترجیح دیتی ہے، جبکہ مکمل اے آئی تخلیق یا مواد تیار کرنے کے فیچرز کی مقبولیت نسبتاً کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان صارفین کی تخلیقی اور بصری ضروریات کی عکاسی کرتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی محض معلوماتی ٹول نہیں بلکہ ایک عملی اور تخلیقی معاون کے طور پر بھی مقبول ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اے ا ئی کے لیے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل