پاکستان اور سعودی عرب کا پولیس ٹریننگ کے مشترکہ پروگرام پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ریاض میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔
سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
علاوہ ازیں ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ اگلے ماہ منعقد کرانے کا فیصلہ ہوا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔