جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکا میں کہتے رہے کہ میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف اور محترمہ بینظیر نے ملک کے لیے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ اسلام آبادہائیکورٹ، وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈکی سابق چیئرپرسن کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.