شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا:ماورہ حسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا ہے۔حال ہی میں کراچی میں کینسر کے ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔تقریب کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ بیٹا شادی کب ہو رہی ہے ؟اداکارہ نے کہا ان تمام دباؤ کے باوجود میں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 سال انتظار کیا ہے ۔انہوں نے لڑکیوں کو نصحیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ اپنی قدر کریں آپ اپنے لیے ایسے جیون ساتھی کا انتخاب کریں جو آپ کی عزت کرے اور آپ کے کام کی عزت کرے زندگی واقعی قابل قدر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شادی کے
پڑھیں:
پنجاب‘ 90 سے زائد بھارتی خواتین نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواستیں دے دیں
اسلام آباد(این این آئی)پنجاب میں 90 سے زائد بھارتی خواتین نے پاکستانیوں سے شادی کے بعد پاکستانی شہریت کیلئے درخواستیں جمع کروادیں، جبکہ کئی نے اپنے ویزے کی مدت میں توسیع کی بھی درخواست دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے بتایا کہ یہ خواتین قانونی طور پر اپنے پاکستانی شوہروں سے شادی شدہ ہیں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے اپنی قانونی حیثیت کیلئے درخواستیں دی ہیں، ان میں کچھ درخواستیں شہریت کے لیے اور کچھ ویزا کی مدت میں توسیع کے لیے ہیں۔حکام نے وضاحت کی کہ پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھارتی خاتون کو جو پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہو، پاکستان میں کم از کم پانچ سال رہائش مکمل کرنے کے بعد شہریت کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہے، شادی کی رجسٹریشن ضروری ہے اور درخواست کے ساتھ فارم ایف، شادی کا سرٹیفکیٹ، شوہر کے قومی شناختی دستاویزات کی کاپیاں اور پاکستان میں رہائش کا قابل تصدیق ثبوت جمع کروانا لازمی ہے۔شہریت کی درخواستیں مختلف مراکز کے ذریعے جمع کروائی جاسکتی ہیں، جس میں اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا ہیڈکوارٹر، صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس اور لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر شامل ہیں۔پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت نے وفاقی ہدایات کے مطابق ان بھارتی خواتین کے ویزوں میں توسیع کی ہے، تاکہ وہ قانونی طور پر پاکستان میں مقیم رہ سکیں جبکہ ان کی شہریت کی درخواستیں وزارت داخلہ کے زیرِ جائزہ ہیں۔یہ بھارتی خواتین پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد اسپاؤسل ویزے پر پاکستان میں داخل ہوئی تھیں اور بیشتر نے ملک میں کئی سال مکمل کر لیے ہیں، ان کی درخواستیں مختلف مراحل میں زیر غور ہیں۔