کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کےحوالےکیاگیا، پھر ہیروئن، بھتہ، بوری بندلاشوں کادورآیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں تقاریب منعقد کئے جا رہے ہیں، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے تقاریب کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔
مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، ملک بھر کے مختلف مقامات پر ڈجیٹل اسکرینیں لگائی جائیں گی ، جن پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب براہِ راست نشر کیا جائے گا تاکہ عوام پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد اور خدمات کو براہِ راست دیکھ سکیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے جہ قربانیاں، کارنامے خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔
پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت کی بنیاد قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، قومی شناختی کارڈ کا اجراع، ملک بھر میں تعلیمی اداروں کا قیام ان کے دور حکومت میں ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی اور خواتین کی مضبوط آواز بنیں، جبکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے اپنے دور میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھارت میں کشمیر کا مقدمہ جرات کے ساتھ پیش کیا، حتیٰ کہ ان کے سر کی قیمت مقرر ہونے کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پیپلز پارٹی نے کبھی اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کیا، دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور پھانسی کے پھندے تک قبول کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹھاون سال میں سازشیں بھی ہوئیں اور میڈیا ٹرائل بھی کیے گئے، لیکن پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ ملک اور عوام کے لیے رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی سیاسی جماعت اکیس لاکھ گھر مفت نہیں بنا رہی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاک گھر بنا رہی ہے اور خواتین کو ان کے مالکانہی حقوق دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کول سے ملک کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جسے ماہرین بھی تسلیم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کسانوں کو تو فائدہ پہنچایا جاتا رہا لیکن پاکستانی کسانوں کو مشکلات میں دھکیلا گیا، جس پر بلاول بھٹو نے بھرپور آواز اٹھائی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا جہاز عبرتناک طریقے سے گرایا اور بھارتی پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو سپر پاور کہلاتا ہے مگر پاکستان نے اسے فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد بھارت دنیا میں رسوا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگیں بھی لڑ رہا ہے اور کئی چیلنجز کا سامنا بھی کر رہا ہے، لیکن ہماری فورسز نے ہمیشہ بھارت کو شکست دی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی سپورٹ سے وزیراعظم بنیں گے، جبکہ آئین میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کس کی شیروانی تیار ہو رہی ہے۔ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تمام سہولیات کے ساتھ موجود ہیں، ان پر کوئی تشدد نہیں ہو رہا، لیکن وہ جیل سے بھی ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور بیرونِ ملک دشمن قوتوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے اپنے بہت سے ہیروز کھو دیے، جن میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے، جو قوم کا قیمتی اثاثہ تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں اور ملک و اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔
کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔
انہوں نے کہا کہ کہ اب کراچی میں کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کے حوالے بھٹو نے رہی ہے
پڑھیں:
سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
خلیج میں جاری کشیدگی اور بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث پاکستان کی سمندری تجارت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے کراچی(Karachi) اور گوادر(Gwadar) بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ نیا کارگو کئی بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے گا، دو جہاز پہلے ہی بندرگاہ پر آ چکے ہیں، جبکہ تیسرا جہاز جون کے پہلے ہفتے میں پہنچنے کی امید ہے۔
کراچی میں ہچیسن پورٹس ٹرمینل 4 ہزار نئے ٹرانس شپمنٹ کارگو سنبھالے گا، جس کے بعد مارچ 2026 تک مجموعی تعداد 14,300 سے بڑھ جائے گی، خلیجی خطے میں رکاوٹوں کے باعث بین الاقوامی شپنگ کمپنیاں دوسرے راستے کے طور پر پاکستان کی بندرگاہوں کو اہمیت دے رہی ہیں۔
میری ٹائم حکام کے مطابق خلیج کے بحران کے باعث نہ صرف کراچی بلکہ گوادر پورٹ کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں سرگرمیاں 20 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کیلیے وبال جان بن گئے
حکام کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کو پرکشش بنانے کے لیے برتھنگ فیس میں 25 فیصد، بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کارگو چارجز میں 40 فیصد اور ٹرانزٹ کارگو چارجز میں 31 فیصد کمی کی گئی ہے، تاہم سی پیک 2.0، علاقائی تجارتی راہداریوں اور نئی سرمایہ کاری سے گوادر پورٹ کی علاقائی اہمیت میں اضافے کی امید ہے۔
کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں پاکستان کے علاقائی لاجسٹکس اور ٹرانس شپمنٹ کا اہم مقام بننے کے لیے ایک اچھا اشارہ ہیں، پاکستان کا منفرد جغرافیائی محلِ وقوع کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کو خطے کے ابھرتے ہوئے تجارتی اور لاجسٹکس مقامات میں تبدیل کر رہا ہے۔