اسلام آباد کچہری حملے کے ملزمان گرفتار، نور ولی نے منصوبہ بندی کی، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچہری حملے کے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا، انٹیلیجنس بیورو اور سی سی ڈی نے حملے کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، نور ولی محسود نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جی الیون حملہ افغان شہری عثمان شنورای نے کیا، عثمان شنواری ننگرہار کا رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے ساجد اللّٰہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا ہے، ہینڈلر ساجد اللّٰہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ کو لے کر آیا۔
پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساجد اللّٰہ نے 2015ء میں تحریک طالبان افغانستان میں شمولیت اختیار کی، ساجد اللّٰہ نے افغانستان کے اندر مختلف ٹریننگ کیمپس میں تربیت حاصل کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ راولپنڈی اور اسلام آباد تھے، سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کسی ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکے، دہشت گردوں کو اسلام آباد کے مضافات میں پہلی جگہ ملی جسے خودکش حملہ آور نے ٹارگٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی، افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے حملے کی منصوبہ بندی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 2023ء میں ساجد اللّٰہ نے داد اللّٰہ نامی شخص سے ملاقات کی، حملے کی منصوبہ بندی خوارج سرغنہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللّٰہ کے ذریعے کی، داد اللّٰہ اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ساجد اللّٰہ عرف شینا نے پاکستان واپس آکرخودکش حملہ آور عثمان شنواری سے ملاقات کی۔ ساجد اللّٰہ عرف شینا مرکزی ملزم ہے، یہ تحریک طالبان کا رکن رہا ہے، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کے دوران ساجد اللّٰہ عرف شینا کا اعترافی بیان بھی دکھایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج پوری طرح الرٹ ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام حقائق ہم نے قوم کے سامنے رکھے ہیں، یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے دہشت گردی کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی، شہریوں کی حفاظت کے لیے ہم تمام تر اقدامات کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے عطا تارڑ نے کہا نے کہا کہ حملہ آور ساجد الل نور ولی
پڑھیں:
مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل رونما ہونے والے واقعے میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مساج سینٹر کے مالک اور دیگر افراد خاتون کے بال کاٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔
متاثرہ خاتون اور گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی اور بروقت کارروائی پر تھانہ لوہی بھیر کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس تھانہ لوہی بھیر مساج سینٹر