data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے حالیہ خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے  کہ اس حملے کی مکمل منصوبہ بندی افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے کی۔

وفاقی وزیر کے مطابق 11 نومبر کو اسلام آباد میں بڑا سانحہ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے تانے بانے براہِ راست افغانستان سے ملتے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج ہمہ وقت الرٹ ہیں اور اسی چوکسی کی بدولت حملہ اپنے اصل ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ حملے کی تحقیقات میں فیصلہ کن پیشرفت ہوئی ہے اور سیکیورٹی اداروں نے حملے کے 48 گھنٹوں کے اندر چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر شامل ہیں۔ ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ اسلام آباد کے مضافات تک لایا تھا، جہاں پہلی ٹارگٹ لوکیشن بھی برآمد کی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور عثمان شنواری ننگرہار، افغانستان کا رہائشی تھا،  ساجد اللہ پاکستان واپسی پر عثمان شنواری سے ملا اور اسے خودکش جیکٹ فراہم کی، جس کے بعد جی الیون میں حملہ کیا گیا،  ساجد اللہ نے 2015 میں تحریک طالبان افغانستان میں شمولیت اختیار کی اور مختلف تربیتی کیمپس میں مہارت حاصل کی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ساجد اللہ اور محمد ذالی گزشتہ برس افغانستان گئے جہاں انہوں نے داد اللہ سمیت دہشتگرد نیٹ ورک کے کئی کارندوں سے ملاقاتیں کیں۔ کابل میں داد اللہ نے انہیں نور ولی محسود کے احکامات پہنچائے، جن کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ساجد اللہ اور داد اللہ مسلسل ایک انکرپٹڈ ایپ کے ذریعے رابطے میں رہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ساجد اللہ داد اللہ

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں وزارت کے مختلف امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور دیگر اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و سہولت کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی، ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے بھی ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، سہولت کار کے ہوشربا انکشافات
  • وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات
  • اسلام آباد کچہری حملہ افغانستان میں منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، نورولی محسود ماسٹر مائنڈ قرار
  • اسلام آباد کچہری حملے کے ملزمان گرفتار، نور ولی نے منصوبہ بندی کی، وزیر اطلاعات
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ نور ولی محسود تھا : وفاقی وزیر کا دعویٰ
  • اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی: وزیر اطلاعات
  • اسلام آباد کچہری دھماکے کی افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب، عطااللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
  • 11 نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے ہے، عطا تارڑ