data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان رینجرزسندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالصمد ولد جمن شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن(بغیر لائسنس)، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی حنیف اللہ عرف سراج خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے جس میں تقریبا 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں ، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کے لیے غیرقانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کر کے کباڑی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

کراچی: سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی ساؤتھ

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پر کام کیا جا رہا تھا، سیف سٹی کیمروں اور اس سے منسلک سامان میں کوئی سیکیورٹی یا الارم سسٹم بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا، یہ معلوم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال میں 62لاکھ روپے کی ڈکیتی‘ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
  • کراچی، کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
  • گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار
  • کراچی، گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
  • کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم گرفتار