کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 6 نومبر کو پیش آیا تھا، جس میں چور باکس کے ساتھ موجود سیف سٹی کیمرے بھی اتار کر لے گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ساتھی سمیت حراست میں لیا، جبکہ دیگر 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مسروقہ سامان برآمد کر لیا اور اس کے ساتھ کباڑی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں استعمال ہوتا ہے اور اس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود ہوتا ہے، جس کی واپسی سے پروجیکٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیف سٹی
پڑھیں:
لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور:ریس کورس کے علاقے میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق مدعی نے کہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں واردات کی کوشش کی، بچوں کی جانب سے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ملزم کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ دوران واردات ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔
ملزم کے جائے وقوع سے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔