Islam Times:
2025-11-28@17:51:31 GMT

کراچی، کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

کراچی، کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کیلئے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے 2021ء میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالصمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بغیر لائسنس، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2021ء میں اپنے چھوٹے بھائی حنیف اللہ عرف سراج خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے، جس میں تقریباً 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی۔ گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کیلئے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرفتار ملزم نے کیش وین

پڑھیں:

خود کوجعلی سینیٹر ظاہر کرکے انکےدوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے اصل سینیٹر نیاز احمد کے دوست سے رقم ہتھیانے والے نوسر باز کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ اور فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سینیٹر نیاز احمد کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ اقرار نے خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے دوست سراج الدین سے رابطہ کرکے گمراہ کن و بے بنیاد معلومات فراہم کرکے دھوکے سے 30 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں حاصل کی۔

انکوائری میں واٹس ایپ نمبر اور ایزی پیسہ اکاونٹ و نمبر بھی ملزم کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نکلا۔

ملزم کے خلاف واضح شواہد سامنے آئے تو مجاز اتھارٹی نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 14 سمیت فراڈ و دھوکہ دہی کی دفعات 419 اور 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سب انسپکٹر وسیم خان تفتیشی آفیسر مقرر ہیں جنہوں نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خود کوجعلی سینیٹر ظاہر کرکے انکےدوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار
  • کراچی: اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا
  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
  • کراچی میں ای چالان کے 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان جاری
  • کراچی میں رینجرز اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار