اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا.
پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق@NAofPakistan pic.

twitter.com/cJ7CKLzBmW

— Sardar Ayaz Sadiq (@AyazSadiq122) December 1, 2025

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے اور آئین کی بالا دستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔

اسپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے، تاہم اپوزیشن نے اسے آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ سازش سردار ایاز صادق وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ سردار ایاز صادق وی نیوز سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کرنے والے کے خلاف

پڑھیں:

گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان کی قربانی دی، اور ان کے خلاف قرار داد لا رہے ہیں۔

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میر تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے ہوگا لیکن ہہاں پر ایسا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لیے ایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے، اس اسمبلی میں کیا کچھ نہیں ہوتا رہا سب کو معلوم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی آئی محمود اچکزئی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق
  • پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنیوالے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، ایاز صادق
  • پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
  • قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس  آج ہونگے ‘پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس کا کل امکان
  • اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
  • اپوزیشن وفد کی ایاز صادق سے ملاقات، بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانےکا معاملہ اٹھادیا
  • اپوزیشن  پارلیمنٹر ینز کی ملاقات ‘ کی بہتر کیلئے  پی ٹی  آئی ردیہ ٹھیک  کتے ‘ ایاز صادق 
  • اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کی ملاقات