پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایاز صادق
پڑھیں:
قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس آج ہونگے ‘پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا کل امکان
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کا اجلاس سہ پہر چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو دن 11 بجے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کمشن کا بل‘ پاکستان اینیمل کونسل کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔