کراچی:

 

قائد آباد مین چوک کے قریب کار میں ایل پی جی گیس بھراتے ہوئے آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 ایدھی حکام کے مطابق واقعہ کلٹس کار میں ایل پی جی گیس بھراتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں 32 سالہ علی عباس ، اہلیہ 30 سالہ رمشا ، 3 بیٹیاں 6 سالہ عنیبا ، 9 سالہ عنایہ اور 5 سالہ جنت کے علاوہ 50 سالہ نگہت زوجہ تنویر عباس شامل ہیں۔

 زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسکول جاتے ہوئے اغوا کی گئی 14 سالہ طالبہ کو ملزم ورغلا کر کہاں لے گیا؟ ویڈیو دیکھیں

لاہور:

ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے تفتیش میں اہم مدد ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کمسن مغویہ کو ورغلا کر چونگی امرسدھو میں واقع ایک کرایے کے کوارٹر میں لے گیا تھا، جہاں سے پولیس نے کارروائی کرکے مغویہ کو محفوظ حالت میں بازیاب کرایا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران کھلے مین ہولز و نالوں میں گر کر 23 شہری جاں بحق
  • کراچی میں 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر 23 افراد جاں بحق
  • کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران کھلے مین ہولز اور نالوں میں گر کر 23 شہری جاں بحق
  • نیپا چورنگی حادثہ، 3 سالہ ابراہیم کی لاش نکالنے والا نوجوان کون ہے؟
  • پیرآباد فرنٹیئر کالونی میں 10 سالہ مریم مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج
  • کراچی: نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع
  • کراچی: فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
  • پاکستان میں 18 سال قانونی بےیقینی میں گزارنے والی سری لنکن خاتون کے لیے ریلیف
  • اسکول جاتے ہوئے اغوا کی گئی 14 سالہ طالبہ کو ملزم ورغلا کر کہاں لے گیا؟ ویڈیو دیکھیں