data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اور شامی افواج نے جنوبی شام میں داعش کے ہتھیاروں کے 15 مقامات تباہ کر دیے۔امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے کہا کہ 24 اور 27 نومبر کے درمیان کیے گئے فضائی حملوں اور زمینی دھماکوں کے ایک سلسلے کے دوران صوبہ رِف دمشق میں ہتھیار ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی نشاندہی کی گئی اور انہیں ختم کر دیا گیا۔ سینٹ کام نے ایک بیان میں کہاکہ مشترکہ کارروائی میں 130 سے زیادہ مارٹر اور راکٹ، متعدد اسالٹ رائفلیں، مشین گنیں، ٹینک شکن بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بنانے والا مواد تباہ کر دیا گیا۔سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہاکہ یہ کامیاب آپریشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ داعش کے خلاف حاصل کردہ کامیابیاں دیرپا ہوں اور یہ گروپ امریکی سرزمین اور تمام دنیا میں دہشت گردانہ حملے دوبارہ شروع یا برآمد کرنے کے قابل نہیں ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم چوکس رہیں گے اور شام میں داعش کی باقیات کا جارحانہ انداز میں تعاقب جاری رکھیں گے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کئے۔کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • شام میں نئے قیادت کی  پیش رفت قابل اطمینان ہیں، امریکی صدر
  • ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا‘ جنگی کارروائی کا خدشہ
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا
  • کوزم پورا نہ ہونے پر قومی  اسمبلی  کا اجلاس  ملتوی : سینٹ  میں  پی ٹی آئی  کا احتجاج  ؛ نعرے  بازی