data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ واشنگٹن شام میں نئی قیادت کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بہت مطمئن  ہے اور امریکی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ شام ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنے۔

ٹرمپ نےکہا کہ شام کی سیاسی تبدیلی کو مضبوط بنانے میں امریکی پابندیوں میں نرمی نے اہم کردار ادا کیا، جس کا شام کی قیادت اور عوام نے مثبت انداز میں خیرمقدم کیا، بہت سے سخت پابندیاں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں، جن میں سینیئر شامی حکام کا امریکی اور اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق فہرست سے نام نکالنا شامل ہے۔

امریکی صدر نے خطے میں تحمل اور امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان مضبوط اور حقیقی مکالمہ برقرار رہنا چاہیے تاکہ شام کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ نہ آئے۔

 انہوں نے شامی صدر احمد الشراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مفاد میں “اچھی چیزیں” یقینی بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں اور اس وقت کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی موقع قرار دیا۔

واضح رہےکہ ٹرمپ کے بیان کے وقت اسرائیل نے شام میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جن میں دسمبر 2024 سے اب تک 1,000 سے زائد فضائی حملے اور 400 سے زائد سرحد پار حملے شامل ہیں جبکہ گولان ہائیٹس کے غیر مسلح علاقے پر قبضہ بھی بڑھایا گیا ہے، جو 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

شامی صدر الشراء نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ مستقل امن کے لیے دسمبر 8 سے پہلے کی سرحدوں پر واپسی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شامی قیادت نومبر میں واشنگٹن کا دورہ بھی کر چکی ہے تاکہ سول جنگ کے بعد علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا‘ جنگی کارروائی کا خدشہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-01-16
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بندہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام ائر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی اسمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے مطابق کیریبئن میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کام پر اظہار اطمینان  
  • ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا‘ جنگی کارروائی کا خدشہ
  • اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنیوالا افغان شہری گرفتار
  • پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں، صدر زرداری کا پی ٹی آئی کو مشورہ کتنا قابلِ عمل ہے؟
  • ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو ’نو فلائی زون‘ قرار دے دیا
  • اسرائیل کا بیت جن پر حملہ، جولانی رژیم کی مکمل معاونت سے انجام پایا، شامی مبصر
  • افغان طالبان ایک قابلِ تصدیق میکانزم کے تحت معاہدہ کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر