شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شاہد خٹک نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بھی گورنر راج نہیں لگا سکتا، صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کو گورنر راج لگانے کا شوق ہے تو پنجاب میں لگائے، خیبر پختونخوا میں گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا گیا، سہیل آفریدی 18، 19 گھنٹے کام کرنے والے شخص ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔
شاہد خٹک نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں، چاہتے ہیں دہشت گردی کا جڑ سےخاتمہ ہو، ہمارا اعتراض طریقہ کار پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں 17 جماعتیں شریک تھیں، وہاں پر ڈسکس ہوا کہ امن کیسے بحال کرنا ہے، افغانستان کے حالات کا اثر خیبر پختونخوا پر آتا ہے، ایک وفد کو کابل بھیجنا چاہئے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، اگر وہ احتجاج میں پولیس کو لے کر آتے ہیں اور لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افغان مہاجرین پر ہمارا موقف واضح ہے، جن لوگوں کو 45 سال تک رکھا گیا، انہیں درندگی کے ساتھ نکالا جا رہا ہے، انہیں عزت سے نکالتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین ہے! آئین تو پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں آئین معطل ہے، ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی کےلیے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں بانی پی ٹی ا ئی گورنر راج نے کہا کہ شاہد خٹک
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔