data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے رہنما اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ان کی جماعت عوام کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ ایوان میں آئے گی اور حالیہ ترامیم کو واپس لینے کے لیے پارلیمانی طریقہ اپنائے گی۔

خطاب کے دوران بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کبھی پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرے گی اور نہ ہی ایوان کے تقدس کو پامال کرنے کا سوچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری عمل کے تسلسل اور پارلیمانی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپوزیشن اور حکومتی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں ایک دوسرے پر الزامات اور چور کہنے کی روایت پہلے بھی رہی ہے، تاہم یہ بات اہم ہے کہ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح نہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے ریمارکس دیے کہ ان کی نظر میں محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسی طور پر انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت

دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بے یار ومددگار چھوڑیں گے۔بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں لگایا جاتا ہے، صوبے کے حالات اس کا تقاضا کررہے ہیں، ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج لگانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں: بلاول گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی اختلافات کی نذر
  • عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
  • چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا
  • گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت
  • نیا صوبہ کسی سے دشمنی نہیں، صرف انصاف اور اختیار کی واپسی ہے، آفاق احمد
  • یاسین ملک کی رہائی کے لئے ترک پروڈیوسر نے گیت ریلیز کر دیا
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے
  • اپوزیشن وفد کی ایاز صادق سے ملاقات، بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانےکا معاملہ اٹھادیا