یاسین ملک کی رہائی کے لئے ترک پروڈیوسر نے گیت ریلیز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی سے بچانے کے لئے چند دن رہ گئے۔ انہیں کسی قسم کی دوائی نہیںدی جا رہی۔ حریت رہنما یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں گا۔ یاسین ملک کی زندگی جیل میں بھی خطرے میں ہے۔ تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ لاہور سے شروع ہونے والی ہر تحریک فتح سے ہمکنار ہوئی پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی دہشتگردی سب کے سامنے ہے۔ مودی پاگل اور دہشتگرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لیکر گیا کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جارہا ؟ ہمیں اپنے عظیم حریت رہنماؤں کو بچانا ہے بھارت حریت رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔یاسین ملک کی رہائی ترکیہ کے عالمی شہرت یافتہ پروڈیوسر ایوان نے خصوصی گیت ریلیز کر دیا۔ ایوان نے کہا کہ گیت سے مسئلہ کشمیر کے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا ہو گا۔ یاسین ملک کی رہائی کے لئے دباؤ بڑھانا ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یاسین ملک کی کی رہائی
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔