اسلام آباد(نیوڈیسک ) تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جو کہ بار پھر اندرونی اختلافات کی نذر ہو گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نےبھی شرکت کی۔اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشعال یوسفزئی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

سلمان اکرم راجہ نے مشعال یوسفزئی کو جواب دیا کہ آپ کی توبانی سے ایک ملاقات ہوئی ہے،مشعال یوسفزئی نے کہا کہ میری کئی ملاقاتیں ہوئیں،ہم توپیغام باہر پارٹی تک پہنچاتے ہیں،آپ کی بے شمار ملاقاتیں ہوئیں،آپ پیغام کیوں باہر نہیں پہچاتے۔

سلمان اکرم راجہ نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کو تلخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو دیکھ لوں گا،آپ اس طرح نہ بات کریں،سینیٹرزسلمان اکرم راجا کے جملے پر اجلاس سے چلے گئے، اپوزیشن ایم این ایزنے بھی سلمان اکرم راجا کے جملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

مشعال یوسفزئی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ کھل کر بولتے ہیں جو اجلاس میں ہوا،وہ باہر بات نہیں کر سکتی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پارلیمنٹ کا اہم مشترکہ اجلاس منگل کو ہوگا، صدر مملکت کی ہدایات جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صدرِ مملکت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن سے متعلق بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ تمام بلز موجودہ قانون سازی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔

مشترکہ اجلاس 9 ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ووٹ کی طاقت سے واپسی اور ترامیم کا خاتمہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی: مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم راجا کے درمیان پیغام رسانی پر تنازعہ
  • پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت
  • مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے، سلمان اکرم راجا
  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح طلب
  • پارلیمنٹ کا اہم مشترکہ اجلاس منگل کو ہوگا، صدر مملکت کی ہدایات جاری
  • قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس  آج ہونگے ‘پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس کا کل امکان
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے