پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس، اسد قیصر چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، خیبر پختونخوا سے متعلق حکومتی بیانات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی اور ممکنہ گورنر راج سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کے بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہوئی ہے، اسے غیر آئینی طور پر عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ رویہ نہ ملک کے مفاد میں ہے اور نہ صوبے کے، جبکہ ایسے اقدامات کے سنگین سیاسی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔اپوزیشن ارکان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا معاشی، سیکیورٹی اور سیاسی لحاظ سے کمزور ہو رہا ہے۔ وفاق صوبے کو این ایف سی ایوارڈ اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں بھی تاخیر کر رہا ہے جبکہ سیکیورٹی معاملات میں تعاون نہ ہونے کے برابر ہے۔
پارٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے حالیہ امن جرگے کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے متفقہ قرارداد منظور کی۔ پی ٹی آئی نے شکوہ کیا کہ وفاق نے اس اہم پیش رفت پر صوبائی حکومت سے نہ کوئی مشاورت کی اور نہ جرگے کے فیصلوں پر بات چیت کی، جس سے وفاق اور صوبے کی ہم آہنگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔پارٹی رہنماں نے کہا کہ خطہ کسی نئے تنازع یا جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس کیلئے ڈپلومیسی، تجارت اور کاروبار کا فروغ ناگزیر ہے تاکہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔اجلاس میں چیئرمین عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ارکان نے کہا کہ عمران خان پر تمام مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں، لہذا انہیں فوری رہا کیا جائے اور ان کی فیملی و پارٹی قیادت کو ملاقات کی اجازت دی جائے جو ان کا آئینی حق ہے۔اس موقع پر تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے تحت کوئٹہ جلسے پر بھی بات کی گئی جبکہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ پارٹی نے انتخابی عمل کو جانبدار اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی متعصبانہ روش ایک بار پھر عوام پر عیاں ہو گئی ہے۔ارکان نے عزم ظاہر کیا کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور پارلیمان کو حقیقی معنوں میں بااختیار ادارہ بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ اسلام آبادہائیکورٹ، وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈکی سابق چیئرپرسن کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پی ٹی آئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔