پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے لیے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔
ذرائع کے کے مطابق بیس رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز ارجنٹائن روانہ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم میں انجری سے صحت یاب ہونے والے ابوبکر محمود کی واپسی یقینی ہے۔
پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کا اعلان آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ عماد بٹ کپتان یوں گے۔پاکستان پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کا دس دسمبر سے آغاز ہورہا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن اور ہالینڈ سے دو دو میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا میچ دس دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا اسلام آباد میں جاری کیمپ ختم، کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے۔ کھلاڑیوں کو کل لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی ٹیم
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔