خیبر پی کے کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر ہسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پی کے جانے کا اعلان کرنا چاہئے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پی کے کے لوگ، کھنڈر ہسپتال اور سکول وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے منتظر ہیں، صوبے کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں موجود گند بھی وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کے انتظار میں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پی کے کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں جبکہ طالب علم اسکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے انتظار میں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پی کے کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں، عوام کو تکلیف نہ دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب خیبر پی کے کے
پڑھیں:
کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
اسلام آباد+پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+بیورو رپورٹ) نیب نے کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔ پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے۔ حوالے کیے گئے اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ نیب کے مطابق اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی، کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا، انہوں نے ڈی جی نیب خیبر پی کے فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبرپی کے حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔